لاہور:(دنیا نیوز) ملک میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو گیا، نئے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کیلئے ضروری ہے، دنیا نیوز کے سروے میں عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی۔
ویب سائٹ
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سروے میں دنیا نیوز کی ویب سائٹ پر80 فیصد عوام نے ہاں کہا، 18 فیصد نے نہیں اور 2 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔
یوٹیوب
دنیا نیوز کے یو ٹیوب پر نئے صوبوں کے حوالے سے کیے جانے والے سروے میں 76 فیصد عوام نے نئے صوبوں کے قیام پر ہاں کہا، 19 فیصد نے کہا نہیں اور 5 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ایکس(ٹوئٹر)
دنیا نیوز کے ٹوئٹر پر سروے کے مطابق 71 فیصد عوام نے نئے صوبوں کے قیام پر ہاں کہا، 24 فیصد نے نہیں اور 5 فیصد خاموش رہے۔