اسلام آباد: (دنیا نیوز) 26ویں آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونیوالے افراد کو بھی 17 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق امکان ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن کو دوبارہ بحال کر دے۔