قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات

Published On 17 October,2024 11:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی ایوان میں بلاول بھٹو کی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے  دنیا نیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں پھر سب کو آن بورڈ لینا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب پہلے بھی آئے تھے، ڈسکشن ہوئی، باقی کچھ باتیں پرائیوٹ تھیں، بہت اچھی باتیں کیں، انہوں نے آئینی بینچ پر ابھی کوئی چیز فائنل نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان سے گفتگو کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش تھی کہ مولانا صاحب کے ساتھ آج ملاقات ہو جائے لیکن آج ملاقات نہیں ہو سکتی، کوشش ہے کہ کل مولانا صاحب کے ساتھ جمعے کے بعد ملاقات کر لیں، بلاول بھٹو کے ساتھ قانون سازی پر بات چیت ہوئی۔