اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے پر جلد بازی نہیں کی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے رائیونڈ، ایوان صدر سمیت متعدد دورے کئے، ہمارا اس ترمیم میں کوئی سیاسی فائدہ نہیں، عدالتی نظام کی اصلاح چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اس کا حصہ بنیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی حکمت کا مظاہرہ کیا، داد دیتے ہیں، ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ووٹ اور ساتھ چاہئے، بلاول بھٹو نے بھی معاملے میں اہم کردار ادا کیا، آئین نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کو برقرار اور سربلند رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔