اسلام آباد :(دنیا نیوز) مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مرضی کےججزنہیں لگا رہی، ججز کی تعنیاتی کے لیے پورا میکنزم بنایا گیا ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ ججزفیصلےآئین وقانون کےمطابق کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ججزکوسیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے، تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں ججزکو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔
مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم میں حمایت کے حوالے سے سوال پر اپنے جواب میں بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ اگرمولانا مائنڈ چینج کرتےتوہمارےپاس8سے10 اراکین موجود تھے۔