ننکانہ صاحب میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 24 October,2024 12:54 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

شاہ کوٹ روڈ نزد چک نمبر5 پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ میں زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی میت مقامی پولیس کے حوالے کر دی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔