پنوعاقل: ٹرالر کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق

Published On 23 October,2024 08:51 pm

پنوعاقل: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے 2 کمسن بچوں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دونوں بچے موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب جاں بحق بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد دونوں بچوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔