چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار و پاکستان بار کونسل کا عشائیہ

Published On 24 October,2024 11:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ‏سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

‏نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل نے بھی عشائیہ میں شرکت کی، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عرفان سادات بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

ایڈہاک ججز سپریم کورٹ جسٹس سردار طارق، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس مسرت ہلالی جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے الوداعی ڈنر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن ،جسٹس ارباب طاہر نے بھی شرکت کی۔