نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست طلب

Published On 23 October,2024 04:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری کے لیے مہمانوں کی فہرست طلب کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدر ہاؤس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کے سلسلہ میں سپریم کورٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

صدر ہاؤس نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگی ہے، سپریم کورٹ نے فہرست دینے کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا ہے۔