لاہور: (سامیا سعید) پنجاب میں فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، سموگ کے باعث ہر منظر دھند لا گیا، لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، شہر لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے تجاوز کر گیا، ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1853، لبرٹی چوک میں 1208 تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1007 تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر کولکتہ311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔