انشااللہ ! ہماری احتجاجی تحریک میں پوری قوم نکلے گی: شعیب شاہین

Published On 03 November,2024 10:47 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ انشااللہ ! ہماری احتجاجی تحریک میں پوری قوم نکلے گی۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی کہتے تھے 25 اکتوبرسے پہلے ترمیم ضروری ہے، حکومت کا ترمیم لانے کا مقصد منصورعلی شاہ کوہٹانا اورآئینی بینچ بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم آزاد عدلیہ پربہت بڑا حملہ ہے، رات کی تاریکی میں ترمیم کرائی گئیں، نچلی عدالتوں میں ہزاروں کیسز، وہاں ججزکی تعداد نہیں بڑھا رہے، حکومت اپنے من پسند ججزلانا چاہتی ہے، حکومت کا مقصد خود آئینی بینچزبنانا ہے۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ قاضی فائزعیسیٰ کےبعد ہمیں انصاف کی امید ہے، سپریم کورٹ بارکےصدرکی کوئی حیثیت نہیں ہے، تمام بارایسوسی ایشنزنےوکلا تحریک چلانےکا اعلان کیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کریں گے، انشااللہ! پوری قوم احتجاجی تحریک میں نکلے گی۔