راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر چوہدری تنویر اسلم سمیت 400 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔
8 ستمبر اور 5 اکتوبر کے احتجاج، گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی، راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی اور ضمانت منظور کیے جانے کے احکامات جاری کیے۔
پی ٹی آئی کارکنوں، رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، نیو ٹاؤن، سول لائن، وارث خان، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی پیروی محمد فیصل، ملک حسنین، غلام مرتضیٰ، عاقل خان نے کی۔