موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند

Published On 09 November,2024 12:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔