اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاج فیصلہ کن ہوگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی کے اعلان کے بعد احتجاج کے حوالے سے کوئی کنفوژن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج فیصلہ کن ہوگا، بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی سیاست نہیں کر رہی، عمران خان کی اہلیہ مشاورتی عمل میں شامل ہیں۔
علی طفر کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں ہے، فائنل کال کا مطلب احتجاج کا تسلسل جاری رہے گا، اسلام آباد میں کہاں احتجاج ہوگا ابھی نہیں بتا سکتا۔