ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

Published On 19 November,2024 01:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔

15 نامزد بینکوں میں حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسر شپ سکیم کیلئے 5 ہزار نشستیں مختص کر دی گئیں، حج اخراجات پونے گیارہ سے پونے بارہ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔