ملک میں سیاسی افراتفری اور بار بار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے: عبدالقیوم

Published On 02 December,2024 12:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر ایکس سروس مین جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری اور بار بار دارالحکومت پر چڑھائی قابل افسوس ہے۔

صدر ایکس سروس مین جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لیکر عوام کے جان پر حملہ آور کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈیجیٹل دہشت گردی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے لا کر سزائیں دی جائیں۔

عبدالقیوم نے مزید کہا کہ ان کو یہودیوں کی طرف سے ڈالرز مل رہے ہیں، کنٹینر والا ٹک ٹاکر تھا، غلط اطلاع تھی وہ مر گیا، نوجوانوں کے دماغوں میں پراپیگنڈا بھرا گیا، زہر آلود ایجنڈے اور فیک نیوز سے بچا جانا چاہیے۔

صدر ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ معاشی میدان میں بہتری کا سلسلہ شروع ہے جو جاری رہنا چاہئے۔