ججز کی تقرری کا معاملہ، وکلاء کے ناموں کی فہرست میں دو مزید نام شامل

Published On 05 December,2024 09:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے مزید دو وکلاء کے نام فہرست میں شامل کردیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے بنائی گئی فہرست میں وکلاء کے ناموں کی تعداد 7سے بڑھا کر 9 کر دی گئی، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر اور سینئر وکیل وقار حیدر اعوان کا نام لسٹ میں شامل کردیا گیا۔

دونوں وکلاء کے نام پنجاب بار کونسل کے ممبر کی تجویز پر لسٹ میں شامل کیے گئے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 14دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وکلاء کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔