پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 32 نام تجویز

Published On 13 December,2024 09:49 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 32 نام تجویز کردیئے گئے۔

جوڈیشنل کمیشن پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی جانب سے 9 نام تجویز کیے گئے ہیں جبکہ رکن اسمبلی منیر حسین لغمانی نے تین نام تجویز کیے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایک جبکہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے 4 نام تجویز کیے گئے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل کےپی شاہ فیصل کا بھی صوبائی وزیر نے نام تجویز کیا۔

جوڈیشنل کمیشن پاکستان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سینیٹر فارق ایچ نائیک کی جانب سے 6 نام تجویز کئے گئے ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کےلیے مجموعی طور پر 32 نام تجویز کیے گئے ہیں۔