لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جاری کردہ نقشے ہمارے پاؤں کی ٹھوکر ہیں۔
علامہ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نقشے کو دہشت گردی سمجھتے ہیں، ہمارا سب کچھ مکہ و مدینہ پر قربان ہے، شام کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، اسلام، مسلمانوں اور امت کے اتحاد کی کوشش کرنی چاہیے، سب سے پہلے ہمارا مسئلہ فلسطین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اٹھنا چاہئے، وہ پاکستانی مصنوعات کی طرف راغب ہوں، کوشش کریں گے کوئی بھکاری پرائیویٹ ادارے کے ذریعے حج پر نہ جائے، پاکستان کا تشخص ہم سب کیلئے مقدم ہے۔