اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ بھمبر دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
شہباز شریف کے دورہ بھمبر کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سمیت اہم شخصیات نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔