ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Published On 24 January,2025 07:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح، رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

رپورٹ کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 12، کالام، گوپس، استور منفی 9، قلات منفی 8، سکردو منفی 6، ہنزہ، کوئٹہ منفی 4، مالم جبہٍ، دیر اورپارہ چنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔