توشہ خانہ ٹو کیس: مزید 2گواہوں پر جرح مکمل، سماعت 10فروری تک ملتوی

Published On 03 February,2025 04:39 pm

راولپنڈٰی :(دنیا نیوز)بانی ہی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی کردی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس  کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے2 گواہوں پر جرح مکمل کر لی، گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر وکیل صفائی نے جرح کی۔

مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ جبکہ 7 پر جرح مکمل ہو گئی، آئندہ سماعت پر بانی ہی ٹی آئی کے وکیل 8 ویں گواہ پر جرح کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی فیملی،بیرسٹر گوہر،فیصل چودھری بھی عدالت موجود تھے۔

عدالت نے 8 ویں گواہ کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ۔