کراچی:(دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ باہمی مشاورت سے عوامی مسائل حل کیے جائیں۔
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ختم ہونے چاہئیں، کراچی اور حیدرآبادنےہمیں مینڈیٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپس میں مشورے کرکے مسائل کا حل نکالا جائے، کسی کے خلاف یا حمایت میں بات نہیں ہو رہی ہے، کراچی اور حیدرآباد نے ہمیں مینڈیٹ دیا، کراچی اور حیدرآباد کےعوام کے مسائل کیسے ٹھیک کرنے اس پربات ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کراچی یا حیدرآباد کیلئےنہیں پورے ملک کیلئے کی گئی ہے، ہمارافوکس عوام کے مسائل حل اور ایم کیوایم کومضبوط کرنا ہے، ایم کیو ایم ہر گزرتے دن کےساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔