لاہور: (دنیا نیوز) موسم کی انگڑائی، جاتی سردی کو بریک لگ گئی، ملک کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔
قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔