ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ

Published On 22 February,2025 01:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں مہنگائی کا گراف اوپر جانے لگا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی بڑھنے کی سالانہ مجموعی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی،11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، انڈے، مرغی، لہسن، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر،دال چنا، پیاز اور دال ماش کی قیمت میں کمی ہوئی۔