لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل پاکستان نے بھارت کو خیر سگالی کا بھرپور پیغام دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے 22 ماہی گیروں کو رہا کر دیا، واہگہ بارڈر پر بھارتی ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کیا گیا۔
بھارتی ماہی گیروں کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیروں نے رہائی پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔