پولیس کیلئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری

Published On 04 March,2025 09:23 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے لئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا پولیس کے ایک لاکھ 23 ہزار 845 پولیس اہلکاروں کو الاؤنس دیا جائیگا، یونیفارم الاؤنس کی منظوری 28 فروری کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

یونیفارم الاؤنس کا فیصلہ پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئی اور سب انسپکٹرز پر لاگو ہوگا، یونیفارم الاؤنس کی مد میں پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر سالانہ 8,400 روپے ملیں گے۔

یہ اقدام پولیس فورس کے سہولت کے لئے اٹھایا گیا، اہلکاروں کو یونیفارم خریدنے کی آزادی حاصل ہوگی۔