کراچی:(دنیا نیوز) مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا گیا۔
شہر قائد کے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا، جس نے دعا زہرہ کی تنسیخ نکاح کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔
واضح سے قبل ازیں عدالتی حکم پر دعا زہرہ کی کسٹڈی والدین کے حوالے کردی گئی تھی۔