کراچی: (ویب ڈیسک) 18 سال بعد کراچی نیشنل گیمز کا انعقاد یکم سے 9 مئی تک ہوگا، گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔
سندھ کے وزیر کھیل سردار بخش مہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں تقریبات عبدالستار ہاکی سٹیڈیم میں ہوں گی، نیشنل گیمز یکم سے 9 مئی تک کراچی کے 21 مختلف گراؤنڈز اور سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ دیگر ایونٹس کی وجہ سے مئی میں گیمز کروانے پڑ رہے ہیں، گرمی میں گیمز کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔
پریس کانفرنس میں نادر مگسی، ندیم خان اور شجاعت شیروانی نے تھر ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا جو 10 سے 13 اپریل تک مٹھی میں ہو گی۔