پی ٹی آئی اور جے یو آئی قیادت کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Published On 11 March,2025 11:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے جے یو آئی (ف) سےاتحاد کے لئے ٹی اوآرز مانگ لئے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ٹی او آرز پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف) سے اتحاد انتخابی نہیں بلکہ سیاسی ہوگا، بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ملکی صورتحال پر مولانا گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا جلد مشترکہ لائحہ عمل لانے پر اتفاق

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے وفد کے مابین ملاقات گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں ہوئی، دونوں وفود کے مابین بات چیت انتہائی خوشگوار رہی، جے یو آئی (ف) نے ٹی اوآرز پر مولانا سے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے۔