9مئی مقدمات: ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل درخواست گزار کو تیاری کیلئے مہلت

Published On 11 March,2025 11:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیلوں پر مختصر سماعت کی، بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

پنجاب پراسیکیوشن کی طرف سے ایڈووکیٹ ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ نے تیاری کیلئے وکیل درخواست گزار کو وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔