کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مختلف روپ دھار کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، انڈین ایجنٹ سوشل میڈیا پر پیسے لگا رہے ہیں، ہمارے اپنے لوگ یوٹیوبر بن کر اپنے ویوز بڑھا رہے ہیں، یوٹیوبرز کی فیملیز کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ انڈین ایجنٹ پاکستان کی افواج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جب لندن کے دورے پر تھا تو دو باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا کہ یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، بلوچستان کا واقعہ پہلا ہے نہ آخری ہے۔
گورنر سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک دہشت گردی میں 80 ہزار لوگوں کی قربانیاں دیں۔