ملک اور پاک فوج کیخلاف غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں: گورنر سندھ

Published On 13 March,2025 06:29 am

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر غلط فہمیاں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں، جعفرایکسپریس پرحملہ ہوا تو سب سے پہلے فوج پہنچی، کوئی مصیبت میں پھنسے تو فوج شانہ بشانہ ہوتی ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دشمن کی ہمت نہیں کہ ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، وہ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے بولے پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا، کیا سابق دور میں کوئی یونیورسٹی بنی؟۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ لوگوں کے حقوق کی بات کرتا ہوں تو کہتے ہیں یہ گورنر کا اختیار نہیں، اختیارنہیں تو ہم نے 50 ہزار بچے پڑھا دیئے، اختیارملا تو ہر ایک کے پاس اپنا گھر اور روزگار ہوگا۔