دریائے سندھ سے کینالز کی بات کرنیوالے بتائیں شہریوں کو کتنا پانی دے رہے ہیں؟ خالد مقبول

Published On 17 March,2025 02:30 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینالز کی بات کرنیوالے بتائیں شہری علاقوں کو کتنا پانی دے رہے ہیں؟

وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنیوالے بتائیں کیا سندھ میں پانی کی تقسیم منصفانہ بنیاد پر کر رہے ہیں؟ زرعی پانی اہم ہے لیکن پینے کے پانی سے زیادہ نہیں، کراچی کو کیا اس کے حصے کا 37 فیصد پانی مل رہا ہے؟

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ نہروں کے مسئلے پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلہ کرنا چاہئے، ہم نے وزارت خواہش پر نہیں جمہوریت کو کندھا دینے کیلئے لی ہے۔