کراچی :(دنیا نیوز) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے آفاق احمد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے اُکسانے سے مال بردار ٹرک جلائے گئے، اس حوالے سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو مقامی تھانے منتقل کردیا گیا جہاں مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔