پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا میں جوڈیشل افسران کے لئے ویلفیئر فنڈز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر قانون اور محکمہ خزانہ کے اراکین پر مشتمل کمیٹی نے فنڈز کے قیام کی منظوری دے دی۔
دستاویز کے مطابق ویلفیئر فنڈز صحت، حادثات، قدرتی آفات اور دیگرمعاملات میں مالی معاونت کرے گا، فنڈز کو خیبرپختونخوا جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈز بل 2025 کا نام دیا گیا ہے، فنڈز کے قیام میں ہر جوڈیشل افسر ماہانہ کے حساب سے پیسے جمع کریں گے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ سمیت دیگر معاملات کو طے کیا جائے گا، فنڈز کے قیام کو قانونی شکل دینے کیلئے کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔