موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے: طارق فضل چودھری

Published On 20 March,2025 03:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 93 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 20 سال سے دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹ رہے ہیں، کچھ ناعاقبت اندیش ملک دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ اور مایوس کن تھا، دشمن چاہتا ہے کہ ملک میں دیرینہ استحکام نہ آئے، دہشت گردی کا شکار صرف مسلمان ممالک ہو رہے ہیں۔