اسلام آباد:(دنیا نیوز) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔
پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلےاپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جےیوآئی کےتحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنےکیلئےعمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نےعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔
کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کےپاس بھی وفاق کوگرانےکی طاقت ہے، لیکن اختیارنہیں، موجودہ ماحول میں حکومت میں خود ہی انتشار ہے، سب کو پیچھے ہٹ کر ملک کے مسائل کا ایک ایجنڈا طےکرنا ہوگا۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے، 6سال بڑے لوگوں کو کرسیوں کے بجائے ملک کا سوچنا ہو گا، اپوزیشن کو تو کم از کم اپنی اے پی سی کرنی چاہیے۔