نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا فاتحہ خوانی کیلئے قبرستانوں کا رخ

Published On 31 March,2025 09:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) مصروفیات نے انسان کو کئی فرائض سے غافل کر دیا لیکن دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے پیاروں کی قبر پر حاضری کیلئے قبرستانوں کا رخ کیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

شہریوں کی جانب سے اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی اور ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔

قبرستان آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ بھی ہے، نماز کے بعد یہاں اپنے عزیز و اقارب کی دعائے مغفرت کیلئے آئے ہیں۔