کراچی :(دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا۔
شہر قائد میں خواتین کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں، خوردنی آئل پر ایکسچینج کم ہو گیا گندم کی قیمت کم ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمتیوں میں کمی سے فارن ایکسچینج پر دباؤ کم ہو گیا، اوسط پاکستانی آمدن تین سال سے کم ہو رہی ہیں، قوت خرید کم ہو گئی، مہنگائی کم ہونے کے باوجود بھی لوگ چیزیں ایفورڈ نہیں کر سکتے،حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا۔
سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بات بہت ضروری ہے کہ اس سال گندم کسان سے خریدنا بند کر دی گئی، گندم کی سپورٹ پرائس نہیں رکھی گئی، گزشتہ سال کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا اس وقت مڈل مین آڑھتی خرید رہا ہے، کسان رل گیا ہے، اس سال میں دسمبر میں آپکو پھر گندم امپورٹ کرنا پڑے گی اور سارا نفع مڈل مین لے جائے گا۔