تہران: (دنیا نیوز) ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں واپس لانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کی میتوں کو آج رات پاکستان منتقل کیا جائے گا، ملٹری جہاز کے ذریعے لاشوں کو وطن واپس لایا جائے گا، ملٹری جہاز بھجوانے کا مقصد لاشوں کو جلد وطن واپس لانا ہے، ہم ایرانی حکام کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی، ایرانی وزیر خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔