اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں کو 48 گھنٹے میں نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ بارنے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی جھوٹی کارروائی کی ایک اور مثال ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے، عالمی برادری نوٹس لے، کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے، پہلگام واقعہ بھارت کی اندرونی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔
سپریم کورٹ بار کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، کشمیریوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔