دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعداد و شمار جاری

Published On 26 April,2025 09:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 300 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 47 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 61 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 61 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 22 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 400 کیوسک ہے، تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1431.43 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 43 ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1129.60 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 643.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔