بھارت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے بھی محروم کر دیا

Published On 28 April,2025 03:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بھارت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے بھی محروم کر دیا۔

بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بھارت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے بھی محروم کر دیا ہے، 16 سالہ معذور ایان علاج کیلئے بھارت گیا، مگر بھارتی حکام نے اسے علاج کے بغیر واپس بھیج دیا۔

بھارتی حکام نے نہ صرف مریض کو علاج سے محروم کر دیا بلکہ اس کی والدہ کو بھی بھارت میں روک لیا جس کی وجہ سے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ نوجوان پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو کر معذور ہوگیا تھا اور گزشتہ ماہ سے دہلی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔