نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد کی صورتحال میں جنرل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تعریف میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مضمون شائع کیا۔
امریکی اخبار نے اپنے شائع کردہ مضمون میں لکھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کھل کر سامنے آئے ہیں، کشیدہ ماحول میں پاکستان کا بیانیہ تشکیل دینے میں جنرل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔
مضمون میں لکھا گیا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستانی آرمی چیف کا لہجہ اور مؤقف سخت اور دو ٹوک ہے، فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر آرمی چیف نے خطاب کیا، انہوں نے کہا بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے کسی بھی حملے کے مؤثر جواب کے عزم کا اظہار کیا تھا۔