لاہور: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ قابل آرمی چیف قسمت سے ملتا ہے، قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم سب متحد ہیں، قابل آرمی چیف نے ٹریڈ، ایئرسپیس بند کر کے بھارت کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ملک کو آج اتحاد کی ضرورت ہے، میں نے تجویز دی تھی تمام لیڈران کو اکٹھا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اجلاس میں بلایا جاسکتا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لیڈرشپ کا کام ہے ملک میں یکجہتی پیدا کرے، فیصل واوڈا نے تجویز دی کہ قوم سے خطاب وزیراعظم کے بجائے آرمی چیف کر دیں زیادہ مزہ آئے گا، وزیراعظم بھی خطاب کر دیں۔