بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے: خواجہ آصف

Published On 07 May,2025 03:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی اور مساجد پرحملے کئے ہیں، بھارت کو بھرپور فوری جواب دیاجائے گا، ہم فوجی اور سفارتی سطح پر بھارت کو بھرپورجواب دیں گے۔