اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ملاقات کی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں موجود ہیں، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان پر بھارتی جارحیت اور کشیدہ صورتحال پر مشاورت کی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاؤس پہنچ گئے، نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی۔