لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کا رہا سہا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سرپرائز نے مودی جی کی دھوتی گیلی کر دی، آپریشن بنیان مرصوص پہلے ہی دن مکمل، مودی کے خوابوں کا رام مندر چکنا چور ہو گیا، مودی جی شاہی قلعہ کی سیر کی خواہش اب سیاحتی ویزہ سے پوری کریں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ پاک آرمی نے میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے بھارت کو بالاآخر سیز فائز پر مجبور کیا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ قصہ اب ہم ہی ختم کریں گے، بھارت سرجری سے پہلے ہی امن کی زبان سمجھ جاتا تو اس کیلئے اچھا تھا۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ذلت تاریخ کا حصہ بن کر بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گی، ابھی بھی وقت ہے، بھارت ہمارے ساتھ ملکر خطے میں تعلیم اور امن کیلئے کام کرے۔