اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، جوابی کارروائی سے آگاہ کیا

Published On 10 May,2025 07:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے رابطہ کیا اور پاکستان کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے مشکل حالات پاکستان کے ذمہ دارانہ انداز کو سراہا، چین اور پاکستان سٹریٹجک شرکت دار اور فولادی دوست ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، دونوں رہنماؤں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔